بہار میں ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں خاتون بچوں سمیت پٹری پر گرگئی

بھارتی ریاست بہار میں ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں خاتون بچوں سمیت پٹری پر جاگری اور ان اوپر سے گزر گئی، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔مگر حیران کن طور پر ٹرین ان کے اوپر سے گزر گئی اور ساری فیملی محفوظ رہی تاہم ان کو چیک اپ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا -جہاں ان سب کی حالت تسلی بخش قرار دے کر گھر بھیج دیا گیا –

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ دہلی جانے والی وکرم شیلا ایکسپریس میں سوار ہونے کے لیے بہار کے بارہ ریلوے سٹیشن پہنچی مگر بے پناہ ہجوم کے سبب وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بچوں سمیت لوگوں کی دھکم پیل کا شکار ہوکر پٹری پر جا گری۔ ٹرین سٹیشن سے نکلتے ہی خاتون اور اس کے بچوں کو بچانے لے لیے پلیٹ فارم پر افراتفری مچ گئی۔ ٹرین واقعہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنے بچوں سمیت ٹرین کی پٹری پر گری ہوئی ہے اور ٹرین ان پر سے گزر رہی ہے۔

ٹرین کے گزرتے ہی عورت پٹری پر ساکت پڑی نظر آئی بظاہر ایسا لگا کہ ان کی زندگی ختم ہوگئی ہے جس کے بعد تیزی سے مسافروں کا ایک گروپ نیچے چھلانگ لگا کر انہیں اٹھاتا ہے تو سب انہیں صحیح سلامت دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں ۔ حکام کے مطابق تینوں اس حادثہ میں معجزانہ طور پر بغیر کسی خراش کے محفوظ رہے تاہم متاثرہ فیملی کو طبی معائنہ کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی