بھارت : 2018 میں الگ ہوجانے والے جوڑے نے دوباری شادی رچالی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے رہنے والے ونے جیسوال اور پوجا چودھری نے 2012 میں شادی کی تھی تاہم کچھ برسوں بعد دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے، جب معاملات حد سے بڑھے تو دونوں نے علیٰحدگی کا فیصلہ کیا، تقریباً 5 سالہ قانونی جنگ کے بعد 2018 میں دونوں میں علیٰحدگی ہوگئی۔ لیکن دونوں ایک دوسرے کو یاد کرتے رہے اور اپنی اس غلطی کو سدھارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ شادی کر کے سب کو حیران کر دیا

ہوا یوں کہ دونوں کی علیحدگی کے 5 سال بعد پوجا کو اپنے شوہر کی ہارٹ سرجری کا علم ہوا تو وہ اس کی تیمارداری کے لیے جانے لگی ہسپتال میں دونوں کو ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے تمام اختلافات کو بھلا کر ایک بار پھر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور یوں یہ جوڑا ایک بار پھر 23 نومبر کو شادی کے حسین بندھن میں بندھ گیا – ونے جیسوال اور پوجا چودھری اہل خانہ کی موجودگی میں ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھے، شادی کی مختصر تقریب غازی آباد کے ایک مندر میں منعقد کی گئی۔

Related posts

خوبرو نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی شہید کی 8 ویں برسی

نئی دہلی میں شدید بارشوں کے بعد اورنج الرٹ جاری

بھارت کا لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ