بھارت کے بہت سے علاقے آج بھی ایسے ہیں جہاں گھروں میں ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے گھر کے تمام افراد کو صبح سویرے کھیتوں کا رخ کرنا پڑتا ہے مرد حضرات کی نسبت خواتین کے لیے رفع حاجت کے لیے باہر جانا کسی اذیت سے کم نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ اس کے باعث بہت سے گھریلو جھگڑے جنم لیتے ہیں مگر اب یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ اس روز روز کی تکلیف سے بچنے کے لیے ایک خاتون جو غالباً نرس تھی، خودکشی ہی کرلی

انڈیا میں سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخاتون نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں 27 سالہ خاتون نے شوہرکے گھرمیں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخودکشی کرلی۔
خودکشی کرنے والی خاتون کی 6 اپریل کو شادی ہوئی تھی اوروہ شوہرسے ایسا گھر لینے پراصرار کررہی تھیں جس میں ٹوائلٹ موجود ہو۔ دونوں کے درمیان اس بات پرجھگڑا بھی ہوا تھا۔خودکشی کرنے والی خاتون مقامی ہسپتال میں نوکری کرتی تھیں اورسسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھیں اوروہیں ان کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ خاتون کی والدہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔