بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

بھارت کے عام انتخابات میں چھوٹی جماعتون سے ٹکٹ لے کر بڑی جماعتوں کے ہیوی ویٹس کو پچھاڑ دیا ان میں 25 سال کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پشپیندر سروج ، پریا سروج، سنجنا جاٹو اور شمبھاوی چودھری بھی انتخابی میدان میں اترے اور کامیابی حاصل کی۔ ان چاروں نے لوک سبھا کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی اوراب یہ پارلیمنٹ کے رکن بنیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پشپیندر سروج سماج وادی پارٹی کے رکن ہیں جنہوں نے اتر پردیش کی ایک نشست پر بی جے پی کے کمار سونکر کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔پریا سروج نے بھی سماج وادی پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیا اور اترپردیش کی نشست پر بی جے پی کے معروف سیاست دان اور موجودہ رکن پارلیمنٹ بھولاناتھ کو 35 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔شمبھاوی چودھری نے لوک جن شکتی پارٹی کی طرف سے ریاست بہار کی ایک نشست پر الیکشن لڑا اور کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سنی ہزاری کو ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔سنجنا جاٹو نے کانگریس کی طرف راجستھان کی ایک نشست پر الیکشن لڑا اور بی جے پی کے امیدوار رام سواروپ کولی کو 50 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ سنجنا جاٹو نے گزشتہ انتخابات میں بھی بہت زبردست پرفارم کیا تھا مگر ان کو صرف 409 ووٹوں کے فرق سے ہرا دیا گیا تھا ۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟

سینیٹ نشستوں پر نون لیگ کے 5 اور پی ٹی آئی کے 2 امیدوار کامیاب