بھارت کے مشہور گلوکار کرشنا کمار 53برس کی عمر میں انتقال کرگئے

الی ووڈبھارت سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار کرشنا کمار کناتھ شو کے درمیان لائیو کنسرٹ کرتے ہوئے انتقال کر گئے ان کو معروف فلم ’ اوم شانتی اوم‘ کے گیتوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا یا تھا – کرشنا کمار کناتھ کولکتہ میں ایک سٹیج پر لائیو پرفارم کررہے تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہوگئی انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر یہی شو ان کی زندگی کا آخری شو ثابت ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار کرشنا کمار کناتھ کی عمر محض 53 برس تھی ، وہ کنسرٹ کے سلسلے میں دو روز ہ دورے پر کولکتہ آئے تھے ، جب انہیں ہسپتال لے جایاگیا تو وہ دنیا سے رخصت ہو چکے تھے ۔ان کی موت ممکنہ طور پر ہارٹ اٹیک سے ہوئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا کمار جوکے کے کے نام سے پہچانے جاتے تھے ،کی طبیعت کنسرٹ کے دوران ہی خراب ہونا شروع ہو گئی اور انہوں نے ا س سے متعلق شکایت بھی لیکن وہ اس کے باوجود پرفارم کرتے رہے ، کنسرٹ کے بعد وہ اپنے فائیو سٹار ہوٹل چلے گئے جہاں ان کی حالت مزید بگڑ گئی ، ہوٹل سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔

Related posts

سنگیت کی بینڈ بجانے والے چاہت فتح علی نئی مشکل میں پڑگئے

بے سرےگلوکار چاہت فتح علی کا گانا ’بدو بدی‘ایک بار پھر ڈیلیٹ

مجھ جیسا کوئی قابل اور مخلص لیڈر عوام کو نہیں ملے گا ؛جواد احمد کا دعویٰ