بھارت کے مایہ ناز گلوکار پنکج ادھاس انتقال کر گئے

بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ وہ17 مئی 1951 کو بھارت کے شہر گجرات میں پیدا ہوئے تھے -ان کا شمار بھارت کے ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے کئی دہائیوں تک فن موسیقی پر اپنا راج قائم رکھا -ان کے بےشمار سدابہار گیت آج بھی لوگوں کو ازبر یاد ہیں –

تفصیلات کے مطابق پنکج اداس کی بیٹی نے والد پنکج ادھاس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا تاہم آج وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

بھارتی گلوکار کو بھارت کا سب سے بڑا سل ایوارڈ پدمہ شری سے بھی نوازا جا چکا ہے ،انہوں نے ‘ چٹھی آئی ہے ‘ غزل گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا جبکہ اس کے علاوہ ان کی گائیکی فہرست میں کئی نامور گیت شامل ہیں – �پنکج ادھاس کی موت پر بھارت سمیت دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے -گلوکار سونو نگھم نے سوشل میڈیا پوسٹ اپ لوڈ کی کہ میں پنکج جی کی موت پربہت دکھی ہوں، وہ ایک عہد کا نام تھے اور ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ سونو نگھم نے مزید کہاکہ شری پنکج اداس کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، میں نے بچپن میں ان کی غزلیں سنی ہیں۔ ان کوکبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس