بھارت کی بزنس کے اعتبار سے ٹاپ ٹین فلموں کی فہرست جاری

بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 10 ہندی فلموں کی فہرست گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کی گئی، جن میں بالی ووڈ کے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی دو دو فلمیں شامل ہیں -یعنی یہ کہا جاسکتا ہے کہ بھارت کی فلم انڈسٹری پر مسلمان خانوں کا راج برقرار ہے -اس کے علاوہ سنی دیول، پربھاس، یش اور رنبیر کپور کی بھی ایک ایک فلم اس فہرست میں شامل ہے۔

 

 

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ پہلے نمبر پر ہے، جس نے بھارت میں اب تک 525.5 کروڑ کی کمائی کرلی ہے، سنی دیول کی فلم ‘غدر2′ 524.8 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ 524.53 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔
فلم ‘باہوبلی 2′ کا ہندی ورژن 510.99 کروڑ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے فلم ‘کے جی ایف 2′ 435.33 کروڑ کی کمائی کے ساتھ پانچویں پر ہے، بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی فلم ‘دنگل’ 374.43 کروڑ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، رنبیر کپور کی فلم ‘سنجو’ نے 342.57 کروڑ روپے کے ساتھ ساتویں نمبر پر جبکہ بھارت میں سب سے عامر خان کی ایک اور فلم ‘پی کے’ بھی ہے جس نے 340.8 کروڑ کماکر 8ویں پوزیشن پر ہے ۔
سلمان خان کی ، فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ 339.16 کروڑ کی کمائی کے ساتھ نویں نمبر جبکہ اُن کی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ 320.34 کروڑ کماکر دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس