بھارت کو نیوزی لینڈ نے ” ہارو نا وائرس ” کی دوسری ڈوز لگادی؛ اب افغانستان تیسرا انجکشن لگانے کو بے چین : انڈیا کے گلے میں” ہاروں” کے ہار

نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو ٹی ٹونٹی میچ میں عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے بھارتیوں کا غرور خاک میں ملا دیا

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کے آگے بھارت کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی بھارتی بلے باز کرکٹ کھیلنا ہی بھول گئے

میچ کو پاکستانیوں نے مزے لے لے کر دیکھا اور جی بھر کرانجوا ئے کیا اس میچ کی اہم خاصیت یہ تھی

کہ اس میچ کے بعد بھارت میں بین آئی پی ایل کی صدائیں بلند ہوگئیں

اور امید ہے کہ پاکستان کا پی ایس ایل ناکام کروانے والوں کو اپنی لیگ بچانا مشکل ہوجائے گا

انڈین شائقین ان کھلاڑیوں کو دیے گئے پیسوں کا حساب مانگنے لگےہیں اور ان کو ملنے والی کروڑوں روپے کی رقم ٹویٹر پر ڈالنے لگے ہیں جس سے ان کھلاڑیوں پر اور پریشر پڑے گا اور وہ افغانستان کے آگے بھی ہتھیار ڈال سکتے ہیں

کہیں ایسا نہ ہو کہ بھارت کی سپریم کورٹ بھی ان کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے سے ہی نا اہل قرار نہ دے دے

بھارت کی ٹیم اتنی اچھی کبھی بھی نہیں تھی وجہ یہ تھی

کہ دنیا ئے کرکٹ کے سٹار کھلاڑی آئی پی ایل کے لالچ میں انڈیا کے خلاف جان ہی نہیں مارتے تھے

اور یوں انڈیا با آسانی میچز جیت جاتا تھا اب آئی پی ایل کا پیسہ ملنا کم ہوا تو انڈیان ٹیم کا ٹیلنٹ بھی سامنے آنے لگا ہے

کل کے میچ میں کوہلی کی بیٹنگ دیکھ کر ایسا لگا جیسے سکول کا کوئی بچہ بیٹ پکڑ کر میدان میں آگیا ہے

روہیت شرما 2 باریاں لیکر بھی 14 رنز ہی بنا سکے انڈیا کا سارا غرور مٹی میں مل گیا اور ہورا انڈیا یا جل گیایا ہل گیا

شاباش نیوزی لینڈ تم نے ہمارا آدھا غصہ پہلا میچ پاکستان سےپار کر اتار دیا تھا

اور اب آدھا میچ انڈیا سے میچ جیت کر -اب پورے پاکستان کی ناراضگی تم سے ختم

تمہاری سیکیوریٹی پاکستان نے ٹائٹ کر دی تھی اور انڈیا کامیابی کی قبر تم نے کھود دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاؤ ،تمہیں معاف کیا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے