بھارت : کرونا سے خوفزدہ ماں، بیٹے اور بیٹی نے زہر پی کر زندگی کاخاتمہ کرلیا

بھارت میں ایک مرتبہ پھر کرونا نے اپنے حملے تیز کردیے ہیں جس کے باعث بھارتیوں میں خوف وہراس بہت زیادہ بڑھ ہگیا ہے ایک دن میں آج 1 لاکھ 75 ہزار سے زائید کیسز رپورٹ ہوئے اب بھارت کے شہر تامل ناڈو سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف سے ایک خاندان کے تین افراد نے زہر پی لیا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹے اور بیٹی کی موت ہوگئی۔

مقامی اخبار کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں لکشمی نامی خاتون کے شوہر کی دسمبر میں کرونا کے باعث موت واقع ہوگئی تھی

جس کے باعث انہیں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اہل علاقہ نے ان کے گھر آنا جانا چھوڑ دیا تھا ، ابھی وہ اور اُن کا خاندان اسی صدمے میں تھا کہ خاتون سمیت اُن کے اہلخانہ کے دیگر افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکشمی کی 23 سالہ بیٹی، اُس کے تین سالہ بیٹے سمیت دیگر افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔کورونا وائرس کے خوف سے اس خاندان نے زہر پی لیا جس کے نتیجے میں  خاتون اور اُس کا تین سالہ بیٹا ہلاک ہوگیا جبکہ گھر کے دیگر افراد بچ گئے

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی