بھارت کا چندریان 3 کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر گیا

بھارت نے گزشتہ 20 سالوں میں کس قدر ترقی کرلی ہے اس کا اندازہ آج دنیا کو ہوگیا -بھارت جو اس سے پہلے بھی کئی بار اس طرح کی مہم جوئی تو کرتا رہا ہے مگر ہر بار اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا تھا مگر آج اس کے سائنس دانوں نے اپنا یہ ناممکن مشن کامیابی کے ساتھ پورا کرلیا –
بھارت کا چندریان راکٹ بھارتی وقت کے مطابق 6 بجے کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر گیا –

 

جیو نیوز کے مطابق بھارت کا چندریان 3 خلائی مشن چاند پر اتر چکا ہے، بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے ۔ اس سے قبل امریکہ، روس اور چین چاند پر سافٹ لینڈنگ کرچکے ہیں -بھارت کا یہ خلائی جہاز چاند پر پانی کی تلاش کرے گا -اور اگر چاند پر پانی مل جاتا ہے تو دنیا آپ کو تیزی سے بدلتی نظر آئے گی –

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد