بھارت کا لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ

بھارت میں نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان ہوگیا -بھارت کے وائس چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو ترقی دے کر آرمی چیف بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے -موجودہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے 30 جون کو آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں –
بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اِس وقت بھارت کے وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وہ 30 جون کو موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔دوسری طرف موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کو گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا تاہم ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔ جنرل منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022 کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھایا ہے وہ 2014 سے بھارت کے وزیراعظم کی حیثیت سے آرمی چیف کا انتخاب کرتے آرہے ہیں ۔ مودی کی بھارتی جنتا پارٹی 2024 کے عام انتخابات کے دوران لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں تو ناکام رہی لیکن اتحادیوں کے ساتھ مل کر پھر حکومت بنائی۔

Related posts

خوبرو نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی شہید کی 8 ویں برسی

نئی دہلی میں شدید بارشوں کے بعد اورنج الرٹ جاری

نواز شریف اور شہباز شریف کی نریندرامودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد