آجکل خواتین میں جوان اور حسین دکھنے کا کریزبہت زیادہ بڑھ رہا ہے اسکے لیے وہ آجکل کاسمیٹک یا پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں جو کہ ان کی زندگی ختم کرنے کا سبب بن سکتا ہے ایسا ہی کچھ بھارت کی ایک کم عمر ماڈل کے ساتھ ہوا ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کی 21 سالہ اداکارہ چھیتھنا راج چربی کم کرانے کی سرجری کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد اداکارہ پیچیدگیوں کا شکار ہوگئیں تھی اور پھیپھڑوں میں انفکیشن ہوگیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسیں۔دوسری جانب اداکارہ چھیتھنا کے والدین بھی بیٹی کی جانب سے سرجری کرانے سے لاعلم تھے اور ان کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت برتنے کے سبب ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔
چھیتھنا مقامی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور کئی نامور ٹی وی شوز میں کام کر چکی تھیں ان کے انتقال نے مقامی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے نامور بالی وڈ شخصیات نے ٹوئٹ کے ذریعے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ۔