بھارت : پازیب لوٹنے کے لیے ڈاکو نے 108 سالہ بوڑھی عورت کی ٹانگ کاٹ دی

یوں تو جرم قابل شرم حرکت ہے جس کی نہ دین میں معافی ہے نہ دنیا میں مگر بعض جرم ایسے ہوتے ہیں جو انسانیت کی تزلیل کا باعث بن جاتے ہیں اور ایسا جرم کرنے والوں کو لوگ درندہ کہ کر پکارتے ہین ایسا ہی ایک شرمناک جرم بھارت کے ایک سنگدل ڈاکونے کیا -بھارتی پولیس کے مطابق ڈکیتوں نے چاندی کی پازیب چھیننے کے لیے 108 سالہ انتہائی بوڑھی اور لاچار خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ ڈالی، پولیس کے مطابق یہ سو سالہ جمنا نامی خاتون جے پور میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ شام کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب 108 سالہ خاتون گھر میں تھیں، نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور انہیں باہر کھینچا، ملزمان نے پازیب کو کاٹنے یا توڑنے کی بجائے تیز دھار آلے سے خاتون کی ٹانگ ہی کاٹ دی اور پازیب چھین کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت جمنا دیوی کے نام سے ہوئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پوکس ان سفاک درندوں کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے مگر اس واقعے نے بھارت کے امن و امان کے حالات پر بھی سوال اٹھادئیے ہیں

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی