بھارت نے دریائے راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا؛ شکڑگڑھ زیر آب آگیا ؛لاہور کے علاقے شاہدرہ کو بھی خطرہ

آبی جارحیت مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سبب بھارت کے دریاؤں میں پانی کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جانے کے بعد بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا -بھارت نےگزشتہ روز دریائے راوی میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا ریلہ چھوڑا تھا، سیلابی ریلہ نیناں کوٹ سے ہوتا ہوا کرتارپور جسڑ پہنچنا شروع ہوگیا ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں شاہدرہ لاہور پہنچےگا، دریائے راوی، نالہ بئیں اور دیگر معاون ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔جس کے بعد پاکستان کے علاقے شکرگڑھ کے بعض علاقوں میں پانی دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے -تحصیل شکر گڑھ میں مشترکہ ریسکیو آپریشن کے بعد سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچا لیا گیا۔

 

دھان کی کاشتکاری میں مصروف بچوں اور خواتین سمیت بیشتر کسان اپنے کھیتوں میں موجود تھے کہ سیلابی ریلے میں پھنس گئے ۔ ریسکیو 1122 اور پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں نے خواتین اور بچوں سمیت 223 افراد کو باحفاظت نکال لیا۔سیلابی ریلے میں پھنسے افراد نے ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر ریسکیو 1122 اور پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت نے پچھلے سال بھی ہندوستان نے ایک لاکھ 73ہزار کیوسک پارنی چھوڑا تھا۔

 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چھوڑے گئے پانی کا تقریباً ایک تہائی یعنی 60ہزار کیوسک تک پہنچا تھا، سیلاب کی نچلی سطح دریائے راوی پر گیجنگ پوائنٹ بنی تھی ،تقریباً65ہزار کیوسک پانی اگلے 20سے 24گھنٹے کے اندر پہنچنے کی توقع ہے ، ترجمان کے مطابق جسر کے مقام پر دریائے راوی کی سیلابی حدود کے مطابق، سیلابی میدانی علاقوں میں کم سیلاب متوقع ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ