ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا کہ ہندوستان ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آئے گا ۔بھارت کا اصرار ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان کی بجائے کسی اور ملک میں منعقد کیا جائے – بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے کہا، “ایشیا کپ کے لیے غیر جانبدار مقام بھارت کے لیے پاکستان کی نسبت زیادہ محفوظ جگہ ہوگی اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان کا سفر نہیں کریں گے۔”
2023 میں ایشیا کپ 50 اوور کا ایونٹ ہو گا کیونکہ اسے اگلے سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے بھارت نے 2008 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔روایتی حریفوں کے درمیان آخری دو طرفہ سیریز 2012 میں ہوئی تھی، جب پاکستان نے محدود اوورز کے میچوں کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔
پچھلے کچھ سالوں میں، دونوں ممالک صرف آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے ہیں۔جب سے پاکستان ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کے ہاتھ میں آئی ہے پاکستان نے بھارت کو شکست دینا شروع کردی ہے اور اس نے آخری 4 میچز میں بھارت کو 3 میچوں میں شکست دی –