بھارت سمیت دنیا بھر میں نئی نویلی دلہنوں کے بھاگ جانے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں ایک خبر تھی کہ کئی سال قبل ایک دلہن اپنے سسر کے ساتھ فرار ہوگئی پاکستان میں ایک چور اور ڈکیت دلہن نے 11 محنت کشوں کے گھروں کاصفایا کیا تھا اور آج اس کا شکار بھارت کے شہر راجھستان کا کملیش بن گیا

بھارتی ریاست راجستھان میں طویل عرصے سے شادی نہ ہونے پر پریشان نوجوان کی جب شادی ہوئی تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا اسے یہ دنیا جنت نظر آنے لگی مگر یہ خوشی صرف 72 گھنٹے کی تھی کیونکہ یہ نئی نویلی دلہن اس کے گھر کا صفایااور ارمانوں کا خون کرکے فرار ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اودے پور کے کملیش کی شادی نہیں ہو رہی تھی جس پر وہ کافی پریشان تھا۔ اس کی جاننے والی خواتین نے اسے ریاست مدھیہ پردیش کی پوجا نامی لڑکی سے ملوایا جس نے بتایا کہ اس کے اوپر تین لاکھ روپے کا قرضہ ہے اور اس کا پہلا شوہر مر چکا ہے۔ اگر کملیش یہ قرض ادا کردیتا ہے تو وہ اس کے ساتھ شادی کیلئے تیار ہے۔
کملیش نے پوجا سے شادی کی اور اسے موقع پر ہی تین لاکھ روپے ادا کیے۔شادی کے 72 گھنٹے بعد پوجا نے کہا کہ اس کی ماں کا فون آیا ہے اور وہ اپنے گھر جا رہی ہے کیونکہ اس کے چچا کی طبیعت خراب ہے۔ یہ کہہ کر اس نے شوہر سے مزید ایک لاکھ روپے لیے اور میکے چلی گئی۔ کئی روز بعد بھی جب پوجا واپس نہ آئی تو کملیش خود سسرال گیا لیکن جس گھر کا پتا بتایا گیا تھا اس پر تالہ لگا ہوا تھا، اس نے لوگوں کو اپنی بیوی کی تصویر دکھائی تو کسی نے بھی اس کو نہیں پہچانا۔
اب یہ معلوم نہیں کہ دلہا کو 4 لاکھ روپے کا زیادہ دکھ ہے یا اس حسینہ کے کھو جانے کا جو اس کے ساتھ جیون بتانے کے سہانے سپنے دیکھ بیٹھا تھا بے چارہ کملیش