بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی

آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اگرچہ میڈیا پر عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے اور شاداب خان کو ڈراپ کرنے کی بہت بات کی گئی مگر بابر اعظم نے شاداب خان کے ساتھ ہی بھارت کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے خدا کرےکہ شاداب ان کی توقعات پر پورا اترین –
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان اور سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم اسپنر ابرار احمد کو بھارت کی کنڈیشنز کے پیش نظر 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ٹیم کا حتمی فیصلہ اشرف کی منظوری سے کیا جائے گا۔اسکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے منگل یا بدھ کو متوقع ہے۔سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کو حتمی شکل دینے سے قبل زخمی کھلاڑیوں کی دستیابی پر بھی غور کیا ہے۔

نسیم شاہ: کندھے کی انجری، پورا ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا امکانحارث رؤف: سائیڈ سٹرین، ٹورنامنٹ کے لیے وقت پر فٹ ہونا چاہیے۔آغا سلمان: آنکھ کے نیچے زخم، ٹھیک ہو جائے گا۔امام الحق: کمر کی تکلیف، ورلڈ کپ سے پہلے ٹھیک ہو جائے گا۔

Related posts

بھارت نے اب تک پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے ویزے جاری نہیں کیے

نسیم شاہ کو صحتیاب ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ : ڈاکٹروں نے بتادیا

امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر 2024 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے؟