بھارت میں ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے بھارت کے بارے میں کوئی یہ نہیں کہ سکتا تھا کہ وہ 8 میں سے 8 میچ جیت جائے گا اور وہ بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد -ہر میچ میں دوسری ٹیم جس طرح آؤٹ ہوتی رہی اس پر سوشل میڈیا پر شور اٹھنا شروع ہوگیا اور کل کے میچ میں کوہلی کے کیچ کے ریویو پر بھی بہت زیادہ سوال اٹھے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کہ دنیا کے نام ور کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کے لیے انڈیا کے خلاف بالکل جان نہیں مارتے اور یہی وجہ بھارتی ٹیم کی فتوحات کا سبب بن رہی ہے 2011 میں بھی بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ بھارت آسانی سے جیت گیا تھا -اب اس پر پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی ٹویٹ داغ دیا –
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 فِکس ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔گزشتہ روز بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی جنوبی افریقہ کی ٹیم 100 رنز بھی نہ بنا پائی ، اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔بھارت کی لگاتار جیت کے بعد حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس پر “فِکسر”لکھا ہوا تھا۔
حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں”۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی اور آئی سی سی نے بھارتی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے ۔پاکستانی شائقین جو پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کی شفافیت اور امپائرز کے غلط فیصلوں پر تنقید کررہے تھے حریم شاہ کی پوسٹ پر ان سے 100 فیصد متفق نظر آئے ۔ اس کے علاوہ کرکٹ میں میچ سے قبل ہونے والے ٹاس پر بھی بار بار شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے –