بھارت میں ہاتھوں سے محروم شخص کو ڈرائیونگ لائسنس مل گیا

بھارت میں دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے اپنی مہارت کے بل پرپاؤں سے گاڑی چلاکر نہ صرف پولیس اہلکاروں کو متاثر کیا بلکہ انھوں نے اسے سڑک پر گاڑی چلانے کا اہل قرار دیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس بھی ایشو کردیا – ن بھارتی میڈیا کے بقول تھانسن کو 10 سال کی عمر میں کرنٹ لگا تھا جس کے سبب اس کے دونوں ہاتھ کہنیوں سے کاٹنے پڑے لیکن تھانسن نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا بلکہ زندگی کے وہ تمام کرنے کا فیصلہ کیا جو وہ ہاتھوں کے ساتھ کیا کرتا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے تھانسن کو فٹ قرار دینے پر چنئی انتظامیہ کی جانب سے اسے 10 سال کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا جس پر تھانسن کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی چلا کر بہت خوش ہے اور لائسنس حاصل کرنے کے بعد اب وہ باآسانی سفر کرسکے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تھانسن شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے، اس نے بتایا کہ شہر اندور سے تعلق رکھنے والے دونوں ہاتھوں سے معذور شخص سے متاثر ہو کر گاڑی چلانا سیکھی وہی اس کا آئڈیل ہے –
گاڑی سیکھنے کے بعد تھانسن کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں دشوری کا سامنا تھا کیونکہ پولیس اس کی اس حالت میں اسے انکار کرسکتی تھی لیکن 2013 میں جب اسے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی دونوں ہاتھوں سے معذور خاتون کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے ڈاکٹرز سے اپنا فٹنس سرٹیفکیٹ بنوایا اور یوں وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔اب وہ اپنی فیملی کو خود لانگ ڈرائیو کے لیے لے کر جاتا ہے تو گھر والون کے ساتھ ساتھ سڑک پر موجود لوگوں سے بھی خوب داد لیتا ہے –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی