بھارت میں کرونا ویکسین لگوانے پر قیمتی انعامات دئیے جائیں گے

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں شہریوں کو مختلف ترغیبات کے ذریعے کورونا ویکسین لگوانے پر آمادہ کیا جارہا ہے لیکن بھارت کے ضلع کارور میں انتظامیہ نے ایک انوکھی پیشکش کی ہے۔

Image Source: Webwise

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع کارور میں انتظامیہ کی جانب سے ایک منفرد اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت رواں ہفتے اتوار کے روز ضلع میں لگائے جانے والے کیمپ میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو مختلف تحائف دینے کا کہا گیا ہے۔

Image Source: LG

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ویکسین کیمپ میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو واشنگ مشین، ویٹ گرائنڈر ، مکسر گرائنڈر  اور پریشر ککر سمیت کئی ہوم اپلائنسز جیتنے کا موقع فراہم کیاجائے گا۔

اس دوران کارور کی ضلعی انتظامیہ ویکسین سینٹرز میں ویکسین لگوانے کے تمام افراد کے لیے لکی ڈرا کا انعقاد کرے گی جس میں جیتنے والے افراد کو کئی تحفے پیش کیے جائیں گے۔

Image Source: Jang

رپورٹ کے مطابق لکی ڈرامیں جیتنے والے افراد کے لیے پہلا انعام واشنگ مشین دوسرا ویٹ گرائنڈر اور تیسرا انعادم مکسر گرائنڈر ہے۔

مزید برآں تحائف میں 24 پریشر ککر اور 100 دیگر انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے