بھارت میں موبائل فون کی چارجنگ تار نے 12 سالہ بچی کی زندگی کا چراغ گل کردیا

موبائل فون لاپرواہی اور کثرت سے استعمال کرنے والے سن لیں کہ ذرا سی بے احتیاطی آپ کی سانسیں چھین سکتی ہے -اگرچہ موبائل فون کے چارجر میں عام طور سے کرنٹ کی مقدار بہت کم ہوتی ہے مگر بعض اوقات یہ جان لیوا بن جاتی ہے ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں 12 سالہ بچی چارجنگ پر لگے موبائل فون کی تار کو حادثاتی طور پر چھونے کے باعث کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔

 

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے علاقے کھجوری کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔بچی نے غلطی سے چارجر کی ننگی تار کو چھو لیا تھا جس کے بعد کرنٹ لگنے سے اس کا بدن زخمی ہوگیا ۔حادثے کے بعد بچی کو ہسپتال تو منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکی۔

اس سے 2 ماہ قبل بھی اپریل 2023 میں بھارتی ریاست کیرالہ میں 8 سالہ بچی موبائل فون پھٹنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق بچی کے موبائل فون استعمال کرنے کے دوران فون اس کے چہرے کے قریب پھٹ گیا، بچی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔کچھ عرصے قبل پاکستان میں بھی اسی نوعیت کا ایک سانحہ رونما ہوا تھا جب ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بھی موبائل چارجنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی تھی۔آپ لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ بجلی کی تار خواہ کتنی ہی باریک کیوں نہ ہو اس کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور ننگی تاروں کے اوپر ٹیپ یا پلاسٹک وغیرہ لپیٹ دیں تاکہ اس قسم کے دلخراش واقعے سے آپ اور آپ کے اہل خانہ محفوظ رہیں –

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی