بھارت میں مشہور اداکارہ سنی لیون کی گرفتاری کا مطالبہ

بھارت میں اپنی بےباک اداکاری اورنازیبا اور قابل اعتراض تصاویر کے ژریعے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکار بھی جنونی بھارتی شدت پسندوں کی ہٹ لسٹ پر آگئیں سنی لیون اپنے نئے گانے سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔سنی لیون کا آئٹم سونگ مدھوبن میں رادھیکا ناچے مبینہ طور پر 1960 کے ہندی عقیدتی گانے کا ایک اشتعال انگیز عکس قرار دیا جارہا ہے ۔

مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق، راگنی ایم ایم ایس 2 اسٹار کا گانا ہندو وں کے جزبات کو مجروح کر رہا ہے اور یہ ہندووں کی دل آزاری کا سبب بن گیا ھے ۔

مدھوبن میں رادھیکا ناچے’ میں سنی لیون کے اس جدید گانے میں رادھا اور مدھوبن کو جس طرح پیش کیا گیا ہے، ہندو اسے برداشت نہیں کریں گے۔ آپ کب تک ہندو عقیدے کے ساتھ بار بار کھیلتے رہیں گے؟‘‘ ٹویٹر پر ایک ناقد نے لکھا ۔

ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا ” میں سنی لیون کی گرفتاری اور بگ باس میں اس گانے کی تشہیر کے لیے مدعو کرنے پر سلمان خان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ سنی لیون کو گرفتار کرو،” ۔

ایک اور ناراض صارف نے اپنی مائیکرو بلاگنگ ایپ پر لکھا، “ہندوؤں خاص طور پر شری رادھا کرشن کے عقیدت مندوں کے جذبات کو مجروح کرنے پر سنی لیون کو گرفتار کریں۔”اداکار کے مذہبی جذبات پر حملے کے بعد ٹوئٹر پر سنی لیون کی گرفتاری کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔

؎ کاش یہی صارف اس وقت بھی بولتے جب بھارت کے ایک چرچ میں 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی دل آزاری کر رہے تھے اور جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے کیا ان کو گرفتار کرنے کی کوئی آواز بھی بھارت سے اٹھی؟ افسوس کا مقام ہے

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟