بھارت میں شہری نے بدلہ لینے کے لیےپارکنگ میں کھڑی 20 گاڑیوں کو آگ لگادی

لوگ انتقام میں کس طرح اندھے ہوجاتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکے نے ایک شخص سے بدلہ کے لے اس کی کارٰ کو آگ لگادی جو پارکنگ میں کھڑی تھی مگر اس آگ نے تیزی سے دیگر 19 گاڑیوں کو بھی جلاکر بھسم کردیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹج جاری کردی گئی –
 

 

فوٹج میں پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی میں ایک شخص کو سفید رنگ کی ہونڈا سی آر وی میں آتے ہوئے اور کھڑی ارٹیگا کے ٹائر کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ شخص گاڑی کو آگ لگانے کے بعد اپنی گاڑی میں فرار ہوگیا۔ پولیس نے تخریب کاری کرنے والے کار مالک کا پتہ لگالیا ۔ ملزم کی شناخت 23 سالہ یش اروڑہ کے طور پر ہوئی ہے جو سبھاش نگر کا رہنے والا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے کہا کہ وہ ارٹیگا کے مالک ایشان سے ذاتی دشمنی کا بدلہ لینا چاہتا تھا اسی لیے اس کی گاڑی کو آگ لگائی تھی۔دہلی کے علاقے سبھاش نگر میں آگ لگنے کے بارے میں صبح ساڑھے چار بجے حکام کو کال موصول ہوئی۔ فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز