کل بھارت میں شوبز سے تعلق رکھنے والی اک نوجوان لڑکی کو جان سے مار دیا گیا جس پر اس کے شوہر نے بیان دیا تھا کہ وہ ایک جگہ رکے تو ڈاکوؤں نے ان کو لوٹنے کی کوشش کی اور جب ڈاکؤوں نے اکاش شرما جو مقتولہ کا شوہر ہے کو مارا پیٹا تو وہ اس کی جان بچانے کے لیےان کے سامنے کھڑی ہوگئی جس پر اس کو گولی لگ گئی مگر یہ سٹوری پولیس کو مشکوک لگی تو انھوں نے اس لڑکی کے شوہر کو شامل تفتیش کرلیا – لیکن اب ایسا معلوم ہوتاہے کہ یہ کیس اتنا سیدھا نہیں جتنا دکھائی دیتا ہے ، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعداداکارہ کے شوہر پراکاش کمار کو مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر نے اور غلط معلومات دینے کے الزام میں حراست میں لے لیاہے ۔
ویسٹ بنگال پولیس کے اداکارہ کے شوہر سے سخت سوالات نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا ۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پراکاش کمار کو گرفتار کر لیا گیا – پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اداکارہ کے اہل خانہ کی جانب سے شوہر پراکاش کمار کے خلاف درخواست دائر کی گئی کہ یہ ان کی بیٹی کو مرتا پیٹتا تھا اور اسے ذہنی اذیت کا شکار رکھتا تھا جس سے وہ چڑچڑی ہوگئی تھی مقتولہ کے اہل خانہ کے اس بیان نے پولیس کے شک کو مزید پختہ کر دیا ۔
یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایشا عالیہ دارصل پراکاش کمار کی دوسری بیوی تھی اور اداکارہ کے اہل خانہ کی جانب سے پراکاش کمار کی پہلی اہلیہ پر بیٹی کو دھمکیاں دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ابتدائی طور پر اداکارہ کی موت پر شوہر نے موقف دیا تھا کہ یہ واقعہ ایک ہائی وے پر پیش آیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ شاپنگ کیلئے کولکتہ جارہے تھے کہ راستے میں ہائی وے پر تین ڈاکوﺅں نے ان پر حملہ کیا جب ایشا بیٹی کو گاڑی میں کھانا کھلا رہی تھی � جس کو مشکوک جان کر پولیس نے پراکاش کمار کو شامل تفتیش کرلیا -��� �� ����� ������ �� ������ ���� �� ���� ����� ��� ��� ۔
پولیس کو پہلے ہی پراکاش پر شک تھا جیسا کہ پولیس کو اس کی گاڑی سے گولی کا خول ملا تھا اور پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ ایشا پر گولی نہایت قریب سے چلائی گئی جس سے موت پکی تھی ۔ اداکارہ کو ایس ایس سی میڈکل کالج لے جایا گیا تھا ۔ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ آکاش نے اس جرم کا اعتراف کرلیا ہے یا نہیں اس کافیصلہ اب عدالت میں ہی ہوگا –