بھارت میں ساؤنڈ سسٹم کی بھاری آواز دلہا کی جان لے گئی

بھارت میں شادی والا گھر اس وقت سوگ میں ڈوب گیا جب شادی کے لیے دلہن کے گھر آیا دولہا شادی کی رسومات کی ادائیگی کے دوران میوزک کی دھمک سے دولہا حرکت قلب بند ہونے سے دنیا سے رخصت ہو گیا ۔سپیکر کی آواز سے کسی انسان کے انتقال کا یہ منفرد واقعہ ہے –

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ سوریندر کمار جو کہ منیتھر گاﺅں کا رہائشی تھا، جب بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو دلہن کے گھر والوں نے اس کا والہانہ استقبال کیا ، اتنے میں دلہن کو شادی کی رسومات کیلئے سٹیج پر لایا گیا ، دلہن کے آنے پر دولہے نے اسے پھولوں کا ہار پہنایا اور رسومات کا آغاز ہوا، اس دوران ڈی جے نے شرکاءکو جوش دلانے کیلئے اُونچی آواز میں گانا بجانا شروع کر دیا اور سپیکر بھی دولہے کے قریب ہی پڑا ہواتھا سپیکر کی آواز نے دولہا کے دل کی حرکت کو بڑھادیا ، دولہے نے متعدد بار آواز کم کرنے یا سپیکر کو دور لے جانے پر اصرار کیا لیکن سب اپنے ڈانس میں مصروف تھے اور انہوں نے دولہے کی درخواست کر مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جس کی وجہ سے دلہے کو ہاارٹ اٹیک ہوگیا اور وہ سٹیج پر گر پڑا جسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ انتقال کر چکا تھا ۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی