بھارت میں دل کی 16 ہزار کامیاب سرجری کرکے نام کمانے والے ڈاکٹر گوروو گاندھی دل کا دورہ پڑنے سے نیند میں انتقال کرگئے

یوں تو ہر شخص کی وفات کی خبر ہر شخص کے لیے دکھ کا باعث ہوتی ہے مگر کچھ اموات ایسی ہوتی ہیں جو اخبارات کی بھی خبر بن جاتی ہیں ایسا ہی کچھ بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے حوالے سے ہوا جن کی موت کی خبر دنیا بھر میں پھیل گئی -بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے معروف کارڈیالوجسٹ 41سالہ ڈاکٹر گوروو گاندھی رات کو سوتے میں دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے، ڈاکٹر گوروو گاندھی کی یوں اچانک موت پر ان کے دوست احباب سمیت ہسپتال گہرے صدمے میں ہیں ، آنجہانی ڈاکٹر کا شمار بہترین کارڈیالوجسٹس میں ہوتا تھا ۔

 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ گورووگاندھی کی موت معمول کا دن گزارنے کے بعد نیند میں ہوئی، وہ معمول کے مطابق پیر کی شب تمام مریضوں کو دیکھنے کے بعد ہسپتال سے گھر چلے گئے،گوروو گاندھی کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ کھانا کھاتے ہی سوگئے تھے، ان کے مزاج میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں دیکھا گیا، نہ ہی ایسا محسوس ہوا کہ وہ کسی تکلیف میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ وہ صحت مند بھی تھے، تاہم اگلی صبح وہ نیند سے جاگے ہی نہیں، صبح 6بجے کے قریب جب انہیں اٹھایا گیا تو وہ بے سدھ پڑے تھے اہلخانہ نے انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہوگئے – واضح رہے کہ ڈاکٹر گاندھی نے اپنے طبی کیرئیر میں 16ہزار سے زیادہ دل کی سرجریز کیں جو کامیاب رہیں۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی