بھارت میں خودکشی کرنے والی لڑکی کا خط مل گیا (لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ اور قبر میں محفوظ ہیں )

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 11 ویں جماعت کی طالبہ نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی اور  تفتیش کے دوران خودکشی کے 3 دن بعدخودکشی نوٹ  بھی مل گیا۔طالبہ نے  جنسی ہراسانی کے واقعات بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ اور قبر میں محفوظ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ نے لکھا کہ استاد، رشتہ دار حتیٰ کہ ہر کوئی جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے۔ لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں۔ لڑکیوں کی جنسی ہراسانی کا عمل بند کرو۔ خط کے آخر میں لڑکی نے لکھا کہ  مجھے انصاف دیا جائے۔ طالبہ نے مزید لکھا کہ تمام والدین اپنے بیٹوں کو لڑکیوں کی عزت کرنا سکھائیں۔ طالبہ نے یہ بھی لکھا کہ اسکول بھی لڑکیوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہیں اور اساتذہ پر بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے طالبہ کے ایک دوست کو حراست میں لیا ہے جس نے لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات اور ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے اور اس کے موبائل سے نازیبا تصاویر، ویڈیوز بھی ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات سکول میں ہوئی تھی بعد میں لڑکا دوسرے سکول شفٹ ہوگیا تھا تاہم دونوں کے درمیان دوستی انسٹاگرام پر قائم رہی لیکن دو ہفتے سے لڑکا اسے بلیک میل کر رہا تھا۔

جس سے تنگ آکر لڑکی نے یہ انتہائی قدم اٹھا نے کا فیصلہ کرلیا

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں