بھارت میں بھینس عورت کا سونے کا منگل سوتر نگل گئی ؛پھر کیا ہوا؟

بھارتی خواتین شادی کے روز جو منگل سوتر ڈالتی ہیں وہ زندگی بھر ان کے جسم کے ساتھ ہی رہتا ہے جس سے اس بات کا بھی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ خاتون شادی شدہ ہے -مگر جب یہی بھارتی مہیلائیں گھر کے کام کاج میں مگن ہوتی ہیں تو اپنا منگل سوتر بھی اتار کر اپنے ساتھ رکھ لیتی ہیں -اور بوض اوقات دوبارہ پہننا بھول جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو کافی مسائل بھی درپیش آتے ہیں -بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایگ خاتون کا بھینس ڈیڑھ لاکھ روپے کا منگل سوتر کھاگئی۔

یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع واشم میں پیش آیا جہاں ایک بھینس 20 گرام وزنی منگل سوتر کھاگئی۔جس کی قیمت بھارتی کرنسی میں ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے –

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خاتون نے اپنا منگل سوتر سویا بین اور مونگ پھلی کے چھلکوں سے بھری ہوئی ایک پلیٹ میں رکھا تھا جسے وہ بعد میں نکالنا بھول گئی -اور وہی پلیٹ بھینس کے آگے کردی جانور تو جانور ہی ہوتا ہے اس نے جہاں سویا بین اور مونگ پھلی کے چھلکے چبائے وہیں چرتے ہوئے منگل سوتر بھی نگل لیا۔کچھ گھنٹوں بعد خاتون کو اندازہ ہوا کہ ان کا منگل سوتر غائب ہے، یاد آنے پر خاتون نے پلیٹ چیک کی اور منگل سوتر نہ ملنے پر شوہر کو بتایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہونے پر جانوروں کے ڈاکٹر کو بلایا گیا اور ڈاکٹر کی جانب سے بھینس کے پیٹ کا معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ منگل سوتر بھینس کے پیٹ میں تو ہے مگر اب کو نکالنے کے لیے اس کا آپریشن ہی کرنا پڑے گا ۔بھینس کے آپریشن میں 2 گھنٹے اور 60 ٹانکے لگنے کے بعد خاتون کو اس کا منگل سوتر واپس مل ہی گیا –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی