بھارت میں ایک فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کون سے ہیں ؟

بھارت کی بالی ووڈ دنیا بھر کے تماش بینوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور دنیا بھر میں ان کی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں ان فلموں کی کامیابی کے پیچھے چند ایسے نام ہیں جو فلم کی کامیابی کی ضمانت ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ اداکار فلمسازوں سے منہ مانگی رقم طلب کرتے ہیں آج ہم ان میں سے ان 4 کا ذکر کریں گے جو سب سے زیادہ معاوضہ وصول کررہے ہیں

فلموں میں اداکاری کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے بالی ووڈ اداکاروں کی فہرست کے مطابق۔

بالی ووڈ نگری میں فلموں میں اداکاری کے لیےاداکار اکشے کمار سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

اکشے کمار ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 135 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں جوکہ کسی بھی اور بڑے بالی ووڈ اداکار کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر سلمان خان ہیں جوکہ ایک فلم کے لیے 100 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا فہرست میں تیسرا نمبر ہے جوکہ ایک فلم کے لیے85 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

جبکہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، وہ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 80 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ