بھارت: شوہر عدالت پہنچ گیا ؛ مجھے بیوی کے تشدد سے بچاؤ

مردوں کے ہاتھوں خواتین کی مارپیٹ کی خبریں تومعمول کی بات ہے مگر آج بھارت سے آنے والی خبر نے سب کو حیران کردیا -بتایا جارہا ہے کہ بھارتی ریاست راجھستان کا سکول پرنسپل اجیت سنگھ یادیو بیوی کی طرف سے تشدد کی شکایت لیکر  شوہر عدالت پہنچ گیا۔راجھستان کے علاقے الور میں بیوی کی پٹائی پر عدالت پہنچنے والے شخص نے صرف تحریری طور پر ہی شکایت نہیں کی بلکہ اس مظلوم شوہر نے عدالت کو ویڈیو ثبوت بھی فراہم کیے ہیں۔

سکول پرنسپل اجیت سنگھ یادیو نے شکایت میں کہا کہ ان کی اہلیہ نہ صرف روزانہ پٹائی کرتی ہیں بلکہ انہیں گھر سے بھی نکال دیا گیا ہے اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے ہاتھوں انہیں کبھی کرکٹ بیٹ، کبھی ریکٹ اور کبھی برتنوں سے پیٹا جاتا رہا  ۔

شکایت کرنے والے شخص کی جانب سے دی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی جس میں میں کرکٹ بیٹ سے مرد کی پٹائی کرتی خاتون اور ایک بچہ بھی نمایاں ہے۔پولیس کو بیوی کے تشدد کی شکایت کرنے والے شخص کے مطابق اجیت کی اہلیہ کی جانب سے انہیں عدالتی کارروائی کی دھمکی دے کر بلیک میل بھی کیا جاتا رہا ہے۔اجیت سنگھ یادیو کی اہلیہ سمن سے 7 برس قبل محبت کی شادی ہوئی تھی۔ اہلیہ کے تشدد سے جان چھڑانے کے لیے سکول پرنسپل نے ثبوت جمع کرنے کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ۔ وائرل ہونے والی ویڈیو انہی میں سے ایک کیمرے کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی