بھارت کو مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں اوپننگ کرکے ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے اہم بلے باز اپنی شادی نہ بچا پائے اور ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی – بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے عدالت کے ذریعے طلاق لے لی۔ نئی دہلی کی پٹیالہ ہاﺅس کورٹ نے شیکھر دھون کی ان کی اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق کی منظوری دی ۔ عدالت میں شیکھر دھون نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی اہلیہ ان کو اور ان کے بچے کو وقت نہیں دیتیں اور عرصہ دراز سے انہیں ان کے اکلوتے بیٹے سے دور رکھ کر ذہنی اذیت کا شکار بنا رہی ہے جو دونوں اس وقت آسٹریلیا میں مقیم ہیں ۔
فیملی کورٹ کی طرف سے کہا گیا کہ شیکھر دھون کی اہلیہ نے خود پر عائد الزامات کی مخالفت نہیں کی اور دفاع میں ناکام رہیں۔ عدالت نے شیکھر دھون کو آسٹریلیا میں بیٹے سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کرانے اور سکول سے چھٹی کے دن باپ کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دینے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ شیکھر دھون اور آئشہ مکھرجی کی شادی 2012ءمیں ہوئی تھی۔ ان کے بیٹے کا نام ’زور آور دھون‘ ہے۔ آئشہ مکھر جی کی شیکھر کے ساتھ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلے شوہر سے بھی 2 بیٹیاں ہیں۔ شیکر دھون اور ان کی بیگم آءشہ ان دنوں آسٹریلیا میں مقیم ہیں –
بھارتی کھلاڑی شیکھر دھون اور آئشہ مکھر جی میں علیحدگی ہوگئی
13