بھارتی کسانوں کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

بھارت میں عام انتخابات قریب آرہے ہیں -مگر بھارت میں الیکشن سے قبل بھارت کے غریب عوام نریندر مودی کی کسان مخالف پالیسیوں پر سڑکوں پر آگئے ہیں -مودی سرکار نے ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے جو سخت اقدامات کیے اس پر کسانوں کا سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے – بھارتی کسانوں نے مذاکرات کے باوجود مودی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے کسانوں کی نمائندہ تنظیم متحدہ کسان مورچہ نے احتجاج کے تناظر میں ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی جس پر عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے اور مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن کے علاوہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نظر نہیں آ رہی۔بھارتی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کے سبب اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب میں الرٹ جاری کر دیا اور اترپردیش میں اجتماعات پر پابندی لگا دی۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مطاہرین نے ان مظاہرین کی ویڈیو بنانے والے درون کو پتنگ کے ذریعے گرانے کی کوشش بھی کی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیب ہوئے یا نہیں –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے