بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان بشن سنگھ بیدی 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارت کے کامیاب ترین کپتانوں میں بھارت کے بشن سنگھ بیدی کا نام بھی شامل ہے -وہ اپنی خوش مزاجی کی بنا پر بھی دنیا بھر کے کرکٹ سے محبت رکھنے والے شائقین میں بے پناہ مقبول تھے – بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان بشن سنگھ بیدی طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سابق آف اسپنر بشن سنگھ بیدی طویل عرصے سے بیمار تھے اس دوران ان کی کچھ سرجریاں بھی ہوئیں، آج ان کی طبیعت پھر بگڑ گئی اور وہ انتقال کرگئے ۔بشن سنگھ بیدی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1966 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا

 

 

انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ 1979 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔بشن سنگھ بیدی نے 67 ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 266 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ بشن سنگھ بیدی نے 22 ٹیسٹ میچز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ان کی گھومتی گیند یں دنیا بھر کے معروف کھلاڑیوں کو چکرا کر رکھ دیتی تھیں وہ اپنے دور میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر تھے تاہم اب یہ ریکارڈ مرلی دھرن کے پاس ہے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے