بھارت کے معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی میڈیا پر اپنے دل کی بات کرنے میں ذرا جھجھک محسوس نہیں کرتیں اور نہ ہی اپنے چھوٹے اور نیم عریاں لباس پہننے میں کسی شرمندگی کا اظہار کرتی ہیں -وہ ویسے بھی بہت شوخ اور شریر ہیں اور اپنی زندہ دلی کی وجہ سے بھی اداکاروں کو محظوظ کرتی رہتی ہیں -اب ان کی بھارتی کرکٹر شب من گل کے ساتھ عشق کی باتیں میڈیا بڑے شور سے بیان کررہا تھا جس پر سارہ خاموش نہ رہ سکیں – سارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شبمن گل کے ساتھ رومانوی تعلقات کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔حال ہی میں سارہ علی خان اور اداکارہ اننیا پانڈے ایک بھارتی شو ‘ کی مہمان بنیں جس کا پرومو سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے۔
Finally thank you so much Sara Ali Khan 💜
For clearing all the confusion..#SaraAliKhan #ShubmanGill #SaraTendulkar pic.twitter.com/uzEHCKpbWu— Simping over 'SHUBMAN'💀💜 (@fanofmanyceleb) November 9, 2023
اس پروگرام میں سارہ علی خان نے شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ اور تعلقات کی افواہوں پر بات کی۔ سارہ کی شبھ من گل کے ساتھ معاشقے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ‘پوری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑگئی ہے، میں وہ سارہ نہیں ہوں، آپ غلط سمجھ رہے ہیں’۔
حقیقت یہ ہے کہ شبمن گل اور بھارت کے لیجنڈ سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور ان کی تصاویر بھی میڈیا پر آرہی ہیں جہاں سارہ ٹنڈلکر شبھ من گل کے ساتھ کھڑی ہیں ۔اس حوالے سے دونوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔سوشل میڈیا پر کئی عرصے تک مداح یہ بھی سمجھتے رہے کہ شبمن گل اور سارہ علی خان ڈیٹ کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا اور اس حوالے سے شبمن گل نے خود ان خبروں کی تردید کی تھی۔ ہاں یہ بات درست تھی کہ سارہ ٹنڈولکر کو کئی بھارتی میچز کے دوران شبمن گل کو سٹیڈیم میں سپورٹ کرتے دیکھا گیا۔