بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سوپر سٹار ویرات کوہلی دورہ ویسٹ انڈیز سے فارغ

بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم اس وقت تنزلی کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ بھارت کےعالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں ویرات کولہی اور روہیت شرما کا آؤٹ آف فارم ہونا ہے – روہیت شرما ٹی ٹونٹی میں 3 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہین اسی طرح ویرات کوہلی بھارت کو ٹی ٹونٹی میچز جتانے میں ہمیشہ سب سے سرفہرست رہے ہیں -مگر اب یہ دونوں اس طرح کارکردگی نہیں دکھا پارہے جس کی بھارتی ان سے توقع کرتے ہیں -اب یہ خبر میڈیا پر آئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے بھارتی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان روہت شرما اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی سکواڈ میں شامل نہیں ہیں – بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے ہاردیک پانڈیا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سوریا کمار یادیو نائب کپتان ہوں گے۔

 

ٹی ٹوئنٹی سیریز ویسٹ انڈیز اور فلوریڈا میں کھیلی جائے گی جن میں سے 3، 6 اور 8 اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچز ویسٹ انڈیز میں ہوں گے جبکہ 12 اور 13 اگست کے میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بھی اس وقت زبوں حالی کا شکار ہے اور کرکٹ کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو کہ 2 بار کی ون ڈے ورلڈ چیمپین ٹیم اور 2 بار ٹی ٹونٹی چیمپین کا اعزاز حاصل کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس بار ورلڈ کپ کھیلنے کے قابل بھی نہ رہ سکی اور ٹورنامنٹ سے ہی آؤٹ ہوگئی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی