بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کردیا

بھارت کی پاکستان دشمنی کم نہ ہو سکی ان کا تعصب اتنا زیادہ ہے کہ وہ کھیل میں بھی پاکستانیوں کے ساتھ ایک میدان میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں- بھارت کے وزیراعظم کی اسلام اور پاکستان دشمنی اس کی بنیادی وجہ ہے -یہی وجہ ہے کہ بھارت نے ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ، قومی ٹیم ایونٹ میں شریک بقیہ آٹھ ٹیموں کے خلاف میدان میں اترے گی ۔

ویمن چیمپئن شپ میں ، گرین شرٹس جنوبی افریقہ ، آئرلینڈ ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گی جبکہ قومی ٹیم انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کا دورہ بھی کرے گی ، تاہم اس بیان کے بعد روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی میچ نہیں کھیلے جائے گا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی