بھارتی نجومی نے 14 جون سے تیسری عالمی جنگ کی پیشن گوئی کردی

جب سے ایران کے صدر کی المناک موت ہوئی ہے نجومیوں کو تیسری عالمی جنگ شروع ہوتی نظر ارہی ہے مگر بھارتی نجومی نے اگلے ماہ کی 14 تاریخ دے کر کروڑوں لوگوں کی نیندیں اڑا دی ہیں – بھارتی نجومی نے تیسری جنگ عظیم شروع ہونے کی ’صحیح تاریخ‘ کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔اس سے قبل دنیا بھر کے نجومی یہ بتاتے رہے ہیں کہ اس سال یا آئندہ آنے والے دنوں میں عالمی جنگ کا ماحول بن سکتا ہے لیکن حتمی تاریخ دینے کا رسک پہلی بار کوشل کمار نے لیا ہے –

روزنامہ جنگ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ تازہ ترین پیشگوئی بھارتی نجومی کوشل کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ چند ہفتے کی دور ی پر ہے۔بھارتی نجومی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق کچھ ممالک میں سیاستدانوں اور طاقتور شخصیات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ کچھ سیاسی طاقتور شخصیات کے شدید بیمار ہونے کا بھی امکان ہے یا وہ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔

بھارتی نجومی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں عالمی سیاسی منظر نامے میں ہلچل اور جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کے حوالے سے منگل 18 جون 2024ء کی تاریخ کی پیشگوئی کی۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کرڈالا کہ 10 جون اور 29 جون کو بھی ایسا کچھ ہوگا جو دنیا کو ہلا کر رکھ دے گا -اب دیکھتے ہیں کہ ان کی پیشن گوئی درست ثابت ہوتی ہے یا سوشل میڈیا پر یکم جولائی سے وہ شدید ٹرولنگ کروابیٹھتے ہیں –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی