کہتے ہیں عشق کا بھوت سر پر سوار ہو تو انسان حد سے گزر جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ریاست میں پیش آیا جہاں ایک بھارتی فلمساز نےاپنی محبوبہ کی خاطر اپنی اہلیہ کی جان لینے کی کوشش کی بھارتی فلمساز نے دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر اہلیہ پر کار چڑھا کر اسے زخمی کر دیا۔
سی سی ٹی وی ٍفوٹج میں د یکھا جاسکتا ہے کہ فلمساز کمل کشور مشرا کو ان کی اہلیہ نے اندھیری کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ کار میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،جب بھارتی فلمساز کی اہلیہ پارکنگ ایریا میں پہنچی اور شوہر سے گفتگو اور بحث شروع کی تو کمال کشور مشرا نے وہاں سے فرار ہونے میں ہی عافیت جانی اور گاڑی بھگا دی مگر ان کی گاڑی کے آگے اکر گرپڑیں اور گاڑی ان کی ٹانگوں پر سے گزر گئی جس سے اس کی اہلیہ کے سر، ٹانگ اور ہاتھوں پر شدید چوٹ آئی۔ان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروادیا ہے –