بھارت کی ٹیم اس وقت ایشیا کپ کے لیے سری لنکا میں موجود ہے جہاں آج اس نے اپنا دوسرا میچ نیپال کے خلاف کھیلا مگر اس میں ان کے سب سے بہترین فاسٹ باؤلر جسپریت بھمرا نہیں تھے -ان کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ بھارت واپس لوٹ گئے ہیں -اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمراہ کے اچانک ٹیم کو چھوڑ کر اپنے وطن واپس لوٹنے کی وجہ سامنے آگئی۔
جیو نیوز کے مطابق جسپریت بمراہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے اور اہلیہ سنجنا کے ہاتھ کے ہمراہ نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی۔بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ پیر کی صبح �ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ‘انگد جسپریت بمراہ’ رکھا گیا ہے۔جسپریت بمراہ کو بیٹے کی پیدائش پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور سنجنا گنیسن کی شادی مارچ 2021 میں ہوئی تھی۔آج نیپال کے خلاف ان کی کمی بہت زیادہ محسوس کی گئی ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ نیپال ایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوجائے گا مگر پھر رویندرا جدیجہ نے بہترین باؤلنگ کرکے بھارت کو پریشانی سے باہر نکالا –
جسپریت بمراہ سپر 4 مرحلے سے قبل ٹیم میں شامل ہوں گے، ہندوستانی ٹیم سری لنکا میں کچھ دن کے وقفے کے بعد اپنا سپر 4 مرحلے کا میچ کھیلے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمراہ نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد واپس سری لنکا آجائیں گے۔تاہم ابھی وہ کچھ روز اپنی فیملی کے ساتھ ہی گزاریں گے –