بھارت میں فائنل میں سنچری بنا کر بھارتی عوام کے ارمان ملیامیٹ کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی فائنل میچ کے بعد سخت مشکل میں پھنس گئے – ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فینز آپے سے باہر ہوگئے۔ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں جس کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی اصلیت کھل کر دنیا کے سامنے آگئی ۔ اس پر پاکستانیوں نے بھی ان کو سخت لعن طعن کی – سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ کے مداحوں نےبدترین کارکردگی پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کی اہم کردار ادا کرنے والے بیٹس مین ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔دنیا بھرکے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی انتہاپسندوں کو شرمناک دھمکیوں پرشدید تنقید کا سامنا بنایا۔ متعدد افراد نے آسٹریلوی کرکٹر کی بیوی اور ایک سال کی بچی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا۔بھارت شائقین اس سے پہلے بھی کئی بار اس طرح کی شرمناک دھمکیاں نہ صرف مختلف مسلمان خواتین بلکہ ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور اس کی کم سن بیٹی کو بھی دے چکے ہیں -مگر اس بار انھوں نے اس ہیرو کو دھمکی دی جس کی پرفارمنس کی تعریف ساری دنیا کررہی ہے –
بھارتی غنڈوں کی فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کو شرمناک دھمکیاں
19