بی بی سی نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ ایک بھارتی طیارے کی ایک اوور ہیڈ پیدل پل کے نیچے کھڑا ہونے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
اشاعت میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک ناکارہ ہوائی جہاز تھا جسے مبینہ طور پر فروخت کر دیا گیا تھا اور اسے دہلی کے ایک پل کے نیچےسے لے جایا جا رہا تھا جہاں یہ پل کے نیچے ہی پھنس کر رک گیا تھا۔

ایک بھارتی صحافی کے ٹویٹ کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سڑک پر طیارے کی موجودگی سے ٹریفک متاثر نہیں ہوا کیونکہ طیارے کے پروں کو بظاہر ہٹا دیا گیا تھا۔
بی بی سی کے مطابق ، صحافی نے ایئر انڈیا کا ایک بیان بھی شائع کیا جس میں کہا گیا کہ ایئرلائن کا “اب طیارے سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
“یہ ایئر انڈیا کا ایک سکریپڈ طیارہ ہے جسے فروخت کر دیا گیا ہے۔ اسے کل رات پارٹی مالکان کی طرف سے منتقل کیا گیا تھا۔ ایئر انڈیا کا کسی بھی حالت میں ہوائی جہاز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔” بھارتی حکومت کا وضاحتی بیان

ٹائمز آف انڈیا کی طرف نے “دہلی ایئر پورٹ کے باہر دہلی-گروگرام ہائی وے” پر پھنسے ہوئے طیارے کی ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “طیارہ یقینی طور پر دہلی ہوائی اڈے کے بیڑے سے تعلق نہیں رکھتا” اور یہ کہ “ڈرائیور نے شاید نقل و حمل کے دوران غلطی۔کی جس کے باعث یہ حیران کن خبر مییڈیا کی خبروں کی زینت بن گئی
ویڈیو نے ٹویٹر اور یوٹیوب پر ہزاروں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے اس واقعے کی بنیادی وجہ بھی پوچھی ۔