بھارت کی مشہور اداکارہ جنھوں نے کچھ عرصہ قبل ایک مسلمان لڑکے سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا -آج کل عمرے کی ادئیگی کے لیے سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہیں ۔ راکھی ساونت نے اپنے بھائی وحید علی خان اور ان کی اہلیہ شائستہ علی خان کے ہمراہ مقدس شہر مکہ میں عمرہ ادا کیا۔
آج انھوں نے میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شئیر کیں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا ساتھ ساتھ انھوں نے اپنے لیے مسلمانوں سے اس مزہب پر قائم رہنے کی دعا بھی کی-ہندوستانی مشہور شخصیت نے 2022 میں اسلام قبول کیا تھا۔ راکھی ساونت نے اپنا نام بھی تبدیل کرکے فاطمہ رکھ لیا ہے –