بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے 150 افراد ہلاک 100 لاپتہ

بھارتی ریاست گجرات میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کی لاگت سے 1888 میں تیار ہونے والاپل 140 سال بعد گرگیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائید افراد ہلاک ہوگئے۔یہ پل لوگوں کی تفریح کے لیے بنایا گیا تھا مگر پھر خستہ حال ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا -گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا اور اب اس کو دوبارہ کھولنے پر یہ حادثہ ہوگیا –

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر موربی میں دریا پر بنا پل گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں سینکڑوں افراد دریا میں گرگئے۔حکام نے بتایا کہ حادثےکے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے جو دریا میں جاگرے جن میں سے 132 افراد کے ہلاک ہونے کی طالع معصول ہوچکی ہے جبکہ بہت سے ایسے افراد ہیں جو پانی میں بہ کر لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بہت سے لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بھی بتا یا گیاہے کہ 100 افراد اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے ہلاکتیں 200 تک جانے کا احتمال ہے –

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا