بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا سے نظام زندگی مفلوج

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا کی وباء پھوٹ چکی ہے جس کے باعث حکومت نے پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش لگ گیا جس کے سبب ایک بار پھر حکومت کو کئی پابندیاں عائید کرنا پڑگئیں -اس سے پہلے امریکہ سے بھی کورونا کے دوبارہ سر اٹھانے کی خبریں آرہی تھیں –

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مریضوں میں نئے ویرینٹ JN.1 پایا گیا ہےجس کے بعدہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکومت نے کئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس وبا کے پھیلنے کے سبب کیرالہ کی حکومت نے60 سال سے زائد عمر کے افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا، کیرالہ کی ریاستی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں کہ کھانسی، بخار اور فلو جیسی علامات ظاہر ہوں تو ہسپتال سے رجوع کریں اور چند روز تک اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ ریاستی سرحد پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کی مہم چلائی جائے گی جب کہ علامات اور مشتبہ کیسز کے حامل افراد کو لازمی طور پر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماضی کے تلخ تجربے کی وجہ سے ریاست کیرالہ کی حکومت لوگوں کی نقل و حرکت اور اجتماع پر پابندی عائد پر بھی غور کر رہی ہے ۔بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاہم حکومت ایک ایڈوائزری لے کر رہی ہے جس میں مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔اس سے پہلے 21 – 2020 میں بھارت میں کورونا سے ہزاروں افراد موت کی وادی میں اتر گئے تھے –

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا