بھارتی ریاست سکم میں سیلابی ریلا 122 افراد بہا کر لے گیا

لیبیا کے بعد بھارت میں بھی اچانک آجانے والے ریلے نے وہاں کے رہائشیوں کو بچ نکلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور ظالم ریلہ 100 سے زائید افراد کو اپنے ساتھ بہا لے گیا -بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق بھارتی ریاست سکم میں مسلسل بارشوں کے باعث برفانی جھیل پھٹ گئی، یخ بختہ سیلابی ریلا رہائشی علاقے میں داخل ہوکر 120 سےزائد افراد کو بہا لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکم کے علاقے موگوتھانگ میں اونچائی پر بنی برفانی جھیل کے تیز رفتار سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سیلابی ریلا ایک فوجی کیمپ میں بھی داخل ہوگیا تھا جس مین 22 بھارتی فوجی بہہ گئے پانی کے ریلے سے فوجی تنصیبات کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ سیلاب سے مجموعی طور پر ریاست سکم کے 4 اضلاع متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 120 افراد میں سے اب تک صرف 14 افراد کی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دیگر افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم بارشوں کے پانی اور موسم کی خرابی کے باعث آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شدید بارشوں نے 14 پلوں کو بھی نشانہ بنایا جن میں سے اکثر پانی میں ہی بہہ گئے اور کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا