بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراپ پینے سے 39افرادہلاک

اللہ پاک نے 1400 سال قبل قرآن پاک کے ذریعے وحی کرکے مسلمانوں کے لیے شراب حرام کردی تھی -اب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک میں شراب نوشی سے ہزاروں افراد روزآنہ لقمہ اجل بن رہے ہیں – بھارت کی ریاست بہار سے افسوسناک خبر موصول ہوئی جہاں دو روز قبل بہار کے ضلع سارن میں زہریلی شراب پینے کے بعد متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی 3 افراد راستے میں موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ بقیہ 36 افراد کل اور آج دوران علاج چل بسے ۔پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارت میں سالانہ پانچ بلین لیٹر شراب پی جاتی ہے لیکن غربت کے سبب لوگ غیر معیاری یا کچی شراب پی جاتے ہیں جس سے اس طرح کے افسوسناک واقعات رونما ہوتے ہیں ۔ رواں سال ماہ جولائی میں بھی بھارتی ریاست گجرات میں زہریلی شراب پینے سے 42 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔مگر پاکستان بھی اس سے محفوظ نہیں ہے یہاں بھی لوگ پولیس سے چھپ کر یہ کام کرتے ہیں اور حرام موت مارے جاتے ہیں –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی