بھارتی ریاست بہار میں داماد نے ساس سے شادی رچالی

بھارت نے جب سے کرکٹ اور شوبز کے میدان میں ترقی کی ہے عجیب وغریب واقعات رپورٹ ہونے لگے ہیں آج دنیا میں ایسی شادی کا تزکرہ دنیا کے ہر چینل پر ہورہا ہے جسے لوگ پوری طرح انجوائے کررہے ہیں ، حال ہی میں شادی کے منڈپ میں کچھ ایسا ہوا ہے جس نے باراتیوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے بانگا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر شادی کے منڈپ میں خاتون نے اپنے ہی داماد سے شادی کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گھیتا دیوی کی بیٹی کی شادی سے سکندر نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی تاہم سکندر کی اہلیہ کی وفات کے بعد گیتا دیوی اور ان کے داماد سکندر کے درمیان قربت بڑھنے لگی۔
گیتا دیوی اور سکندر کے تعلقات کو لے کر گیتا دیوی کے شوہر اور سکندر کے سسر اس حوالے سے تشویش میں مبتلا تھے اور دونوں اور ان دونوں کو رنگ ہاتھوں بھی پکڑ لیا تھا۔45 سالہ گیتا دیوی ہیرا کی شادی دیشور دھاروی نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی تاہم داماد سکندر یادو سے ان کے تعلقات کے بنا پر دلیشور داروی نے روز روز کی ندامت سے بچنے کے لیے خود سکندر کو گیتا سے شادی کا مشورہ دے ڈالا اور جب دونوں نے اس آفر کو قبول کیا تو دیشور دھاروی نے اپنی اہلیہ کی شادی اپنے ہی داماد سے کرا دی ۔

دیشور دھاروی نے اپنی اہلیہ کی شادی اپنے داماد سے کرانے کا فیصلہ گاؤں میں ہونے والی پنچایت میں کیا تھا جبکہ پنچایت کے دوران سکندر نے اس بات کا اعتراف بھی کیا اور انکشاف بھی کہ وہ اپنی ساس پیار کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے جس پر پنچایت نے گیتا کے شوہر کی اجازت کے بعد نہ صرف ان کی شادی کروائی بلکہ خود بھی اپنی اسابقہ اہلیہ کی شادی میں شرکت کرکے نئی مثال بھی قام کردی-

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی