بھارت میں، فاشسٹ بی جے پی کی قیادت والی حکومت حکمران جماعت کے رہنماؤں کے گستاخانہ تبصروں کے خلاف احتجاج پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
بی جے پی رہنما نوپور شرما کے ایک ٹیلی ویژن مباحثے میں توہین آمیز ریمارکس کے بعد، مسلمان ہندوستان بھر میں سڑکوں پر نکل آئے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تاہم بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کو احتجاج کا حق دینے کے بجائے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔
مسلم مظاہرین پر پولیس کے جبر کے سب سے زیادہ پریشان کن مناظر ریاست اتر پردیش سے آئے جہاں احتجاج کو منظم کرنے کے الزام میں کارکنوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا۔
مظاہرین پر محض حکومت کے خلاف اپنی شکایات پرامن طریقے سے بیان کرنے پر دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے۔