بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار تھے ، کتنے کامیاب ہوئےاور لوک سبھا میں نمائندگی کتنے فیصد ہو گی ؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ بھارت میں عام انتخابات کے دوران ملک بھر سے بھارت بھر سے صرف 78مسلمان امیدوار وں نے الیکشن میں حصہ لیا ان میں سے صرف 24 مسلمان اراکین پارلیمنٹ کامیاب ہوئے، بھارت میں مسلمان دوسری بڑی آباد ی اور ان کی مجموعی آبادی 18کروڑ 30لاکھ ہے جو بھارتی آبادی کا 14فیصد بنتا ہے تاہم مسلمانوں کی 543رکنی ایوان میں نمائندگی 5 فیصد سے بھی کم ہوگی ۔
جن نشستوں سے مسلم امیدواروں نے جیت درج کی ہے ان میں سے 14 ایسی نشستیں ہیں جہاں مسلم کمیونٹی اکثریت میں ہے اور وہاں کے امیدوار خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں ۔ مسلمانوں کی کامیابی کا تناسب اس لئے بھی کم تھا کہ اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد میں شامل جماعتوں نے بی جے پی کے پولرائزیشن پالیسی سے گھبرا کر مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے سے گریز کیا۔ 2019 میں 26 مسلمان امیدوار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔جبکہ بھارت میں مسلمانون نے خوف اور ڈر کیوجہ سے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا کہ الیکشن کے بعد وہ لوگوں کے غیض و غضب کا شکار بن سکتے ہیں مگر اس بار جس طرح مودی کو مطلوبہ سیٹیں نہیں ملیں تو اب امید پیدا ہوئی ہے کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں زیادہ مسلمان امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے –