بھارتی اداکار عامر خان سیلاب میں پھنس گئے ؛ریسکیو اہل کاروں نے جان بچائی

بھارت میں آنے والے سمندری طوفان نے چنئی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے سیلابی پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا -سمندری طوفان میچونگ انڈین ریاست آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے -جس کے نتیجے میں تامل ناڈو میں بھی کئی گھنٹوں سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہےاور چنئی سمیت متعدد شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

انڈین اداکار عامر خان اورتامل اداکار وِشنو وِشال بھی سیلابی صورتحال کے سبب چنئی میں پھنس گئے تھے جنہیں مقامی حکام نے کشتی کے ذریعے ریسکیو کروایا۔وشنو وشال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں لکھا کہ ’پانی میرے گھر میں داخل ہوگیا ہے ان کا اپنی پوسٹ کے ذریعے کہنا تھا کہ بارشوں کے سبب اس کی سطح بُری طرح سے بڑھ رہی ہے۔‘کچھ گھنٹوں بعد انہوں نے مزید تصاویر شیئر کیں جس میں اُن کے ساتھ عامر خان بھی کشتی میں سوار نظر آئے۔ تمل اداکار نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا کہ فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے اُن کی مدد کی اور کشتی کے ذریعے سیلابی علاقے سے نکالا۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز